جنگی طیاروں کی گھن گرج، ٹرمپ چونک گئے مگر شی جن پنگ بے پرواہ، ویڈیو وائرل
چینی صدر کے امریکا پہنچنے پر شاندار استقبالیہ تقریب کے دوران دو B-1 بمبار طیاروں کا فلائی اوور، دونوں صدور کے مختلف ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی
واشنگٹن: چینی صدر شی جن پنگ کے امریکا پہنچنے پر منعقدہ استقبالیہ تقریب کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں
امریکی جنگی طیاروں کی اچانک بلند آواز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ چونکتے ہوئے دکھائی دیے جبکہ ان کے برابر کھڑے چینی صدر بظاہر پرسکون رہے۔
شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچے تو صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں ریڈ کارپٹ، توپوں کی سلامی اور امریکی فضائیہ کے دو B-1 بمبار طیاروں کا فلائی اوور بھی شامل تھا۔
امریکی قومی ترانے کے دوران طیارے بلند آواز کے ساتھ تقریب کے اوپر سے گزرے تو ویڈیو میں ٹرمپ کو لمحاتی طور پر آنکھیں بند کرکے جھکتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ شی جن پنگ نے بظاہر کوئی نمایاں ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
دونوں رہنماؤں کے اس مختلف ردعمل کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔