Tameerewatan
tameerewatan

غذائی قلت بڑا چیلنج، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات، بچوں اور خواتین کی بہتر غذائیت اور غذائی تحفظ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں غذائی قلت، غذائی تحفظ اور جاری منصوبوں کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ غذائی قلت صوبے کیلئے ایک سنگین مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کیلئے حکومت، عالمی اداروں اور دیگر شراکت داروں کے مربوط اقدامات ضروری ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے بالخصوص بچوں اور خواتین کو معیاری غذائیت کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا براہ راست تعلق بچوں کی نشوونما، انسانی صحت اور مجموعی ترقی سے ہے۔

ملاقات میں حکومت بلوچستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان تعاون مزید بڑھانے اور غذائی تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے جاری منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More