Tameerewatan
tameerewatan

جناح پیپلز میٹرو ٹرین خواتین کیلئے محفوظ سفر کی اہم پیش رفت: مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

سینئر شہریوں اور افراد باہمی معذوری کیلئے مفت سفر خوش آئند، جدید ٹرانسپورٹ سے خواتین کی تعلیم، روزگار اور معاشی سرگرمیوں تک رسائی بہتر ہوگی، مشیر ویمن ڈویلپمنٹ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کے آغاز کو شہریوں، بالخصوص خواتین کیلئے محفوظ، جدید اور بااعتماد سفری سہولت کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ خواتین کی تعلیم، روزگار، کاروبار اور دیگر معاشی و سماجی سرگرمیوں میں شرکت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ سستی سفری سہولت سے وقت اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے سینئر شہریوں اور افراد باہمی معذوری کیلئے مفت سفر کی سہولت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ منصوبوں میں معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس سے شہریوں کو بہتر سفری سہولت ملنے کے ساتھ کوئٹہ کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں بھی بہتری آئے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More