واٹس ایپ اسٹیٹس میں بڑی تبدیلی، پسندیدہ گانے اب محفوظ کرنا ممکن
ئے فیچر سے صارفین میوزک کیٹلاگ میں گانوں کو اسٹار کرکے دوبارہ آسانی سے تلاش کرسکیں گے، اسٹیٹس کیلئے گانے کا مخصوص حصہ اور دورانیہ منتخب کرنے کی سہولت بھی ملے گی
ویب ڈیسک: واٹس ایپ نے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو مزید دلچسپ بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانوں کو محفوظ کرکے بعد میں آسانی سے استعمال کرسکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ کے میوزک کیٹلاگ میں موجود کسی بھی پسندیدہ گانے کو اسٹار کیا جاسکے گا۔ اس طرح بار بار استعمال کیے جانے والے گانوں کو دوبارہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
واٹس ایپ نے میوزک کے دورانیے کے انتخاب کی سہولت بھی شامل کی ہے، جس سے صارف یہ طے کرسکے گا کہ اسٹیٹس میں گانا کتنی دیر تک چلایا جائے۔
صارفین ویو فارم سلیکٹر کی مدد سے گانے کا اپنی پسند کا مخصوص حصہ بھی منتخب کرسکیں گے اور اسے اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں شامل کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سہولت مرحلہ وار صارفین کیلئے جاری کی جارہی ہے، اس لیے تمام صارفین کو یہ فیچر بیک وقت دستیاب نہیں ہوگا۔