Tameerewatan
tameerewatan

نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

کلی جمال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، حملہ آور شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی لے گئے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع

نوشکی: کلی جمال آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد یاسر اور عبدالراوف شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور شہید پولیس اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More