Tameerewatan
tameerewatan

پی ٹی ایم ایل اور جی نیکسٹ کا بڑا معاہدہ، پاکستان میں ایپل ٹیکنالوجی کے نئے دور کی تیاری

پی ٹی ایم ایل اور جی نیکسٹ کی شراکت داری، آئی فون 18 پرو، پرو میکس اور ڈیوو متعارف ہوں گے، ایئرپوڈز، اڈاپٹرز اور 6 ماہ کیلئے ایک ٹیرا بائٹ ڈیٹا کے ساتھ مفت ای سم بھی آفر کا حصہ

اسلام آباد/کوئٹہ: پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) نے ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر اور سروس فراہم کنندہ جی نیکسٹ کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی، جس کے تحت پاکستان میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور ڈیوو متعارف کرائے جائیں گے۔

دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا اور جی نیکسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد خان نے اسلام آباد میں دستخط کیے۔ شراکت داری کا مقصد جدید آئی فون ڈیوائسز کو پی ٹی ایم ایل کی 5G صلاحیت کے ساتھ صارفین تک پہنچانا ہے۔

صارفین پی ٹی ایم ایل کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے نئے آئی فونز کی بکنگ اور رجسٹریشن کرسکیں گے، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کی مشترکہ شاپس سے بھی آفر حاصل کی جاسکے گی۔

کمپنی کے مطابق محدود تعداد میں صارفین کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ایپل ایئرپوڈز اور اڈاپٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

آفر میں 6 ماہ کیلئے ایک ٹیرا بائٹ ڈیٹا کے ساتھ مفت ای سم بھی شامل ہوگی، جبکہ شیلڈ پلس پروگرام کے تحت فرنٹ اور بیک گلاس کی ایک مرتبہ کوریج کے ساتھ دو سال کی وارنٹی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی ایم ایل کا کہنا ہے کہ 5G کو سپورٹ کرنے والی آئی فون 18 پرو سیریز کو ایسے وقت پاکستان لایا جارہا ہے جب ملک نئی نسل کی موبائل کنیکٹیویٹی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کمپنی اپنی اسپیکٹرم صلاحیت کو جدید ڈیوائسز کے ساتھ یکجا کرکے صارفین کو تیز رفتار ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے کہا کہ جی نیکسٹ کے ساتھ شراکت داری صارفین کیلئے جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

جی نیکسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد خان کے مطابق دونوں اداروں کا اشتراک جدید ایپل مصنوعات کو پاکستانی صارفین کیلئے زیادہ آسان اور مربوط انداز میں دستیاب کرنے میں مدد دے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More