پشاور میں لرزہ خیز واقعہ، ماں پر 13 سالہ بیٹی کو پھانسی دینے کا الزام
والدہ نے تھانے پہنچ کر بیٹی کو جان سے مارنے کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا، والد اور دیگر رشتے داروں کی تلاش کیلئے چھاپے جاری
پشاور: پشاور کے علاقے ٹاؤن میں ایک 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کی والدہ نے پھانسی دے کر قتل کردیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون خود تھانہ ٹاؤن پہنچی اور اپنی بیٹی کو جان سے مارنے کا اعتراف کیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اس نے بیٹی کی رضامندی سے اسے پھانسی دی۔ تاہم واقعے کے اصل محرکات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی کینٹ کے مطابق لڑکی کے والد اور دیگر رشتے داروں کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، جبکہ واقعے میں دیگر افراد کے ممکنہ کردار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔