Tameerewatan
tameerewatan

بھارت میں نوجوانوں پر بے روزگاری کا شکنجہ، سرکاری سروے میں تشویشناک انکشاف

250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوان تعلیم اور روزگار سے محروم، صرف 7 فیصد گریجویٹس ایک سال کے اندر ملازمت حاصل کرسکے

نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں کو درپیش بے روزگاری اور تعلیمی مسائل سے متعلق سرکاری سروے میں تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق ملک کے 250 اضلاع میں ہر چار میں سے ایک نوجوان تعلیم اور روزگار دونوں سے باہر ہے۔

بھارتی جریدے دی وائر کے حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق سروے میں بتایا گیا کہ صرف 7 فیصد گریجویٹس ایک سال کے اندر ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 93 فیصد کو اس مدت کے دوران روزگار نہیں مل سکا۔

رپورٹ میں اقتصادی تحقیق کی ماہر پروفیسر سونالدی دیسائی کے حوالے سے بھی بھارت میں نوجوانوں کی بڑھتی بے روزگاری پر تشویش کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایک بھارتی تھنک ٹینک کے اعداد و شمار کے مطابق 15 سے 29 سال کی عمر کے تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر نہیں۔

یہ اعداد و شمار ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب بھارت میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع اور تعلیمی نظام کی صورتحال پر بحث جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More