کمپنی 22 ستمبر کو اپنا نیا فون متعارف کرائے گی، جدید ترین پروسیسر اور نئے فیچرز شامل کیے جانے کا امکان
ویب ڈیسک: معروف موبائل فون کمپنی موٹرولا نے اپنے نئے طاقتور فون سگنیچر 27 کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی یہ فون 22 ستمبر کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔
اسی روز معروف چِپ ساز کمپنی کوالکوم کی سالانہ تقریب بھی منعقد ہوگی، جہاں موبائل فونز کیلئے نئی نسل کے جدید پروسیسر متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔
موٹرولا کی جانب سے جاری ابتدائی معلومات سے عندیہ ملتا ہے کہ سگنیچر 27 میں کوالکوم کا جدید ترین طاقتور پروسیسر استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم کمپنی نے ابھی اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
نیا فون دو مختلف رنگوں میں پیش کیے جانے کی توقع ہے جبکہ اس کی تیاری میں نئے طرز کا مواد بھی استعمال کیا جائے گا۔
فون کے کیمرے، بیٹری، قیمت اور دیگر اہم خصوصیات کی مکمل تفصیلات 22 ستمبر کو باضابطہ رونمائی کے موقع پر سامنے آنے کی توقع ہے۔