Tameerewatan
tameerewatan

ایران اور سوئیڈن میں سفارتی کشیدگی، ایک دوسرے کے سفارتکار ملک بدر

سوئیڈن کے اقدام پر تہران کا جوابی فیصلہ، سوئیڈش سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ایران چھوڑنے کا حکم

تہران: ایران اور سوئیڈن کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی، تہران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک سوئیڈش سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق سوئیڈن کے سفیر کو تہران میں وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں ایرانی سفارتکار کے خلاف اسٹاک ہوم کے اقدام پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور ایک سوئیڈش سفارتکار کو ملک چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل سوئیڈن نے ایرانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ سوئیڈش وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایرانی سفارتکار کی سرگرمیاں سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

ایران نے سوئیڈن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اس اقدام کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ تہران اپنے قومی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی عمل کے اصول کے تحت ضروری اقدامات کرے گا۔

سوئیڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمَر اسٹینرگارڈ نے ایران کے جوابی فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے نکالا جانے والا سوئیڈش سفارتکار معمول کی سفارتی ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا۔

دونوں ممالک کے حالیہ اقدامات کے بعد ایران اور سوئیڈن کے درمیان پہلے سے موجود سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More