Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان میں ایف سی کی تیسری کمانڈ، دالبندین میں ویسٹ ہیڈکوارٹر قائم، میجر جنرل فرحان آئی جی تعینات

ایف سی بلوچستان ویسٹ کا ہیڈکوارٹر دالبندین میں قائم، نئی کمانڈ کے بعد صوبے میں ایف سی نارتھ، ساؤتھ اور ویسٹ کی تین کمانڈز ہوگئیں

کوئٹہ: بلوچستان میں فرنٹیئر کور کی تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں ایف سی بلوچستان ویسٹ کے نام سے تیسری کمانڈ قائم کردی گئی ہے۔ اس سے قبل صوبے میں ایف سی بلوچستان نارتھ اور ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کمانڈز کام کررہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نئی قائم ہونے والی ایف سی بلوچستان ویسٹ کا ہیڈکوارٹر دالبندین میں بنایا گیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں فرنٹیئر کور کی کمانڈز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر جنرل فرحان کو ایف سی بلوچستان ویسٹ کا انسپکٹر جنرل (آئی جی) تعینات کیا گیا ہے، جبکہ نئی کمانڈ نے اپنے انتظامی اور آپریشنل ڈھانچے کی تشکیل کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

نئی کمانڈ کے قیام کا مقصد بلوچستان کے مغربی اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی امور، نگرانی اور انتظامی رابطہ کاری کو مزید منظم بنانا بتایا جارہا ہے۔

اس سے قبل ایف سی بلوچستان نارتھ اور ایف سی بلوچستان ساؤتھ صوبے کے مختلف علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں، جبکہ دالبندین میں ویسٹ کمانڈ کا قیام فرنٹیئر کور کے صوبائی تنظیمی ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More