Tameerewatan
tameerewatan

برکس اجلاس سے واپسی پر جنوبی افریقی صدر کی طبیعت ناساز

73 سالہ صدر سیرل رامافوسا نے عوامی مصروفیات محدود کردیں، وزرا کو مختلف تقریبات میں نمائندگی کی ہدایت

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھارت میں برکس رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر علیل ہوگئے، جس کے باعث ان کی عوامی مصروفیات محدود کردی گئی ہیں۔

صدارتی ترجمان کے مطابق 73 سالہ رامافوسا نے کابینہ کے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ جہاں ممکن ہو پہلے سے طے شدہ عوامی تقریبات میں ان کی نمائندگی کریں۔ تاہم صدر کی طبیعت کی نوعیت اور ان کی غیر حاضری کی مدت کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشیٹائل بھی ایک طبی عمل کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر رامافوسا کی غیر موجودگی میں وزیر خارجہ رونالڈ لامولا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنوبی افریقہ کے وفد کی قیادت کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More