Tameerewatan
tameerewatan

پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان، فی یونٹ 1.73 روپے اضافے کی تیاری

سی پی پی اے نے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرادی، منظوری کی صورت میں کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین متاثر ہوں گے

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین پر بھی مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

درخواست اگست کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 29 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جس کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار میں پانی کا حصہ 37.84 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.88 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 15.59 فیصد رہا۔ مقامی گیس سے 7.04 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 45 روپے 25 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے پیداواری لاگت 45 روپے 92 پیسے فی یونٹ رہی۔

نیپرا سماعت کے بعد سی پی پی اے کی درخواست اور اعداد و شمار کا جائزہ لے کر بجلی کی قیمت میں مجوزہ اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More