Tameerewatan
tameerewatan

چھوٹے کاروبار والوں کیلئے بڑی سہولت، 30 لاکھ تک اسلامی فنانسنگ

ایس ای سی پی نے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی، اہل کاروباری افراد ایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے سامان خریدنے کیلئے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اہل افراد 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

نئی سہولت ’شامل کار تاجر‘ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ کاروباری افراد اس پلیٹ فارم کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے اپنے کاروبار کے لیے ضروری سامان اور انوینٹری خریدنے کی غرض سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ایسے چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ مالیاتی نظام تک رسائی فراہم کرنا ہے جو روایتی ذرائع سے فنانسنگ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر مبنی فنانسنگ کے ذریعے رسمی کریڈٹ سے محروم کاروباری طبقے تک مالی سہولیات پہنچانے میں مدد ملے گی، جبکہ ڈیجیٹل فنانسنگ کے فروغ کے ساتھ صارفین کے تحفظ اور ریگولیٹری نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے جون 2026 کے دوران لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو تقریباً 253 ارب روپے کی فنانسنگ فراہم کی، جو تقریباً 25 لاکھ قرضوں پر مشتمل تھی۔

نئی شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل سہولت کو چھوٹے کاروباری طبقے کی مالی ضروریات پوری کرنے اور انہیں رسمی مالیاتی نظام سے منسلک کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More