Tameerewatan
tameerewatan

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری موقع، تاخیر پر بھاری جرمانے

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، یکم اکتوبر سے تاخیر کرنے والوں کیلئے جرمانے ہزاروں روپے تک پہنچ سکتے ہیں

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت آج 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے، جس کے بعد تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے والوں کو جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تاخیر سے گوشوارہ جمع کرانے پر فرد کیلئے جرمانہ 25 ہزار روپے تک، اے او پی کیلئے 50 ہزار جبکہ کمپنیوں کیلئے ایک لاکھ روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن کے ساتھ متعلقہ دستاویزات اور اثاثوں کی درست معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ غلط یا چھپائی گئی معلومات پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب مختلف تجارتی اور ٹیکس تنظیموں نے IRIS پورٹل میں تکنیکی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More