Tameerewatan
tameerewatan

بندرگاہی اصلاحات کا بڑا نتیجہ، وصولیوں میں حیران کن اضافہ

وزیراعظم ٹاسک فورس کے 99 میں سے 85 اقدامات مکمل، وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب روپے ہوگئیں، 2 ہزار سے زائد رکے کنٹینرز بھی منتقل

اسلام آباد: پاکستان کی بندرگاہوں میں جاری اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جہاں مالی وصولیوں میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کارگو کی ترسیل اور کلیئرنس کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات نے بندرگاہی نظام کی بہتری کے لیے 99 قابلِ عمل اقدامات کی نشاندہی کی تھی، جن میں سے اب تک 85 مکمل کیے جاچکے ہیں۔

اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ سال کی 3 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔ طویل عرصے سے بندرگاہوں پر موجود 2 ہزار سے زائد کنٹینرز کو بھی آف ڈاک ٹرمینلز منتقل کردیا گیا ہے۔

بندرگاہوں پر مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کے لیے ڈریجنگ کے شعبے میں مقامی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے، جبکہ مستقبل میں اس استعداد میں مزید اضافے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ بحری جہازوں اور کارگو کی نقل و حرکت مزید بہتر بنائی جاسکے۔

برآمد کنندگان کے ڈیوٹی ڈرابیک کلیمز کے تقریباً 90 فیصد عمل کو آن لائن اور خودکار نظام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا ڈیجیٹل فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔

ان اقدامات کے نتیجے میں بندرگاہوں پر رش کم کرنے، کارگو کلیئرنس تیز کرنے اور بحری تجارتی نظام میں شفافیت و کارکردگی بہتر بنانے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More