Tameerewatan
tameerewatan

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، دو ہفتے کی کم ترین سطح

برینٹ خام تیل 2 فیصد کمی سے 98.33 ڈالر فی بیرل پر آگیا، آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے اور خلیج سے سپلائی بہتر ہونے کی امید نے قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

برینٹ خام تیل کے نومبر کے معاہدے کی قیمت 2.01 ڈالر یعنی تقریباً 2 فیصد کمی کے بعد 98.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے اکتوبر معاہدے کی قیمت 2.50 ڈالر کمی کے ساتھ 93.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ خلیجی خطے سے تیل کی سپلائی بہتر ہونے کے امکانات اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے جانے کی امید کو قرار دیا جارہا ہے۔

ایران کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ بعض شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز سات روز کے اندر دوبارہ کھولی جاسکتی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فوری قلت سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ہے، جس سے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی برآمدات بڑھنے کی توقع ہے۔ ان پیش رفتوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ مزید بڑھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More