Tameerewatan
tameerewatan

کرم سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کی پوسٹوں پر بھرپور جوابی کارروائی

فتنہ الخوارج کے عناصر کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کے جواب میں متعدد افغان پوسٹوں اور فائرنگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع

پشاور: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں فتنہ الخوارج کے عناصر کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور فائرنگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مخالف سمت سے ہونے والی توپوں کی فائرنگ کو بھی خاموش کرادیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شدید جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان کی جانب سے متعدد پوسٹیں چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ کرم بارڈر سے سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر سرحد پار پوسٹوں پر کارروائی کے بعد دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں پاکستانی فورسز الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More