نیتن یاہو اچانک ابوظبی پہنچ گئے؟ اماراتی صدر سے ملاقات کا دعویٰ
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرکے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں ممالک کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی
ابوظبی: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اچانک متحدہ عرب امارات کے دورے اور ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں ان کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی۔
تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے مبینہ دورے اور ملاقات سے متعلق خبر پر تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے دورے اور اماراتی صدر سے ملاقات کی اطلاع سامنے آئی تھی، تاہم اس وقت متحدہ عرب امارات نے ایسی ملاقات کی تردید کردی تھی۔
تازہ دعوے کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ وضاحت یا تصدیق کا انتظار کیا جارہا ہے۔