Tameerewatan
tameerewatan

ہماری پروازیں روکیں تو خطے میں کسی کا طیارہ نہیں اڑے گا، ایران کی سخت وارننگ

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایئرلائنز کو ہوائی اڈوں کی سہولتیں نہ ملیں تو خطے کے دیگر ممالک کیلئے بھی فضائی آپریشن جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا، مشیر سپریم لیڈر محمد مخبر

تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اگر ایرانی فضائی کمپنیوں کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو خطے کے دیگر ممالک کا فضائی آپریشن بھی جاری نہیں رہ سکے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران کے طیاروں کو امریکی پابندیوں کی وجہ سے علاقائی ہوائی اڈوں پر ضروری سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں تو خطے میں دوسرے ممالک کیلئے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکے گا۔

محمد مخبر کے مطابق ایران ایسی صورتحال قبول نہیں کرے گا جس میں اس کی فضائی کمپنیوں کو پابندیوں کا سامنا ہو جبکہ خطے کے دیگر ممالک معمول کے مطابق فضائی آپریشن جاری رکھیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی پابندیوں کے تناظر میں ایرانی ایئرلائنز کے علاقائی آپریشن پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ عراق کے نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایران سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں روکی گئی ہیں۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ اپنے فضائی آپریشن پر عائد ہونے والی پابندیوں اور رکاوٹوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور اس معاملے میں علاقائی سطح پر اپنے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More