Tameerewatan
tameerewatan

پٹرول سستا کب ہوگا؟ وزیر پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتے ہی فائدہ عوام تک پہنچائیں گے، ضرورت پڑی تو فیول سبسڈی 10 ماہ تک جاری رکھنے کیلئے 400 سے 500 ارب روپے بجٹ سے دیں گے، علی پرویز ملک

لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی شروع ہوتے ہی اس کا فائدہ عوام کو منتقل کردیا جائے گا، جبکہ موجودہ مشکل صورتحال میں حکومت فیول ریلیف کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اس صورتحال سے آگاہ ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوتے ہی اس کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق حکومت کے فیول ریلیف پروگرام کے تحت 60 لاکھ سے زائد افراد اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ کراچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ سبسڈی نظام کو 10 ماہ تک بھی جاری رکھنا پڑا تو حکومت اس مقصد کیلئے اپنے بجٹ سے تقریباً 400 سے 500 ارب روپے مختص کرنے کیلئے تیار ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور توانائی کی عالمی قیمتوں میں بہتری کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More