Tameerewatan
tameerewatan

دولت کی نمائش نے یوٹیوبر کو مشکل میں ڈال دیا، گھر پہنچتے ہی بڑا جھٹکا

سوشل میڈیا ویڈیوز سے گھر کی لوکیشن اور قیمتی سامان کی معلومات حاصل کی گئیں، چور گھر سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور لاکھوں روپے لے اڑے

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر اپنی دولت، زیورات اور طرزِ زندگی کی نمائش کرنا بھارتی خاتون یوٹیوبر مدھومیتا کو مہنگا پڑگیا، نامعلوم چور ان کے گھر سے 81 تولے سونا، ہیرے کے زیورات اور لاکھوں روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست تامل ناڈو کے ضلع کنیاکماری کے علاقے ناگرکوئل میں پیش آیا، جہاں مدھومیتا اپنے شوہر ونود کمار اور بچے کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر یوٹیوبر کی ویڈیوز اور دیگر آن لائن سرگرمیوں سے معلومات حاصل کرکے واردات کی منصوبہ بندی کی۔ مدھومیتا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی رہائش سے متعلق دی گئی معلومات بھی ملزمان کیلئے مددگار ثابت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ جوڑا سوشل میڈیا پر زیورات اور نقد رقم کے ساتھ ویڈیوز بھی پوسٹ کرتا رہا تھا۔

واردات کے روز مدھومیتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خریداری کیلئے گھر سے باہر گئی ہوئی تھیں۔ اسی دوران چور پچھلے دروازے کو کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور 81 تولے سونا، ہیرے کے زیورات اور لاکھوں روپے نقد لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے نے سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات، رہائش اور قیمتی اشیاء کی نمائش سے پیدا ہونے والے سکیورٹی خطرات کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More