Tameerewatan
tameerewatan

میر رضا قتل کیس میں تہلکہ خیز انکشافات، جوڈیشل کمیشن نے بڑے سوال اٹھا دیے

پہلی تحقیقاتی ٹیم نے شواہد ضائع کیے، 52 کیمروں میں سے صرف ایک کی فوٹیج حاصل کی اور کرائم سین کی جھاڑیاں جلا دیں، میڈیکل بورڈ میں بھی غیر قانونی مداخلت ہوئی، جوڈیشل کمیشن

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے پہلی تفتیشی ٹیم کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کے اہم شواہد ضائع کیے گئے جبکہ ذمہ داری ماتحت اہلکاروں پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران کمیشن نے سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت کے کردار پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ کمیشن کے مطابق میر رضا قتل کیس میں میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور اس میں تبدیلیوں کے معاملے میں غیر قانونی مداخلت کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ پہلی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے چھ دن کے دوران کیس کی تحقیقات کو شدید نقصان پہنچایا۔ کمیشن کے مطابق علاقے میں موجود 52 کیمروں میں سے صرف ایک کی فوٹیج حاصل کی گئی جبکہ کرائم سین پر موجود جھاڑیاں بھی جلا دی گئیں۔

کمیشن نے سیکرٹری صحت طاہر حسین سانگی کو طلب کرکے مختلف معاملات پر سوالات کیے جبکہ ڈاکٹر اسامہ شیخ کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

جسٹس عمر سیال کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پیر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد حتمی رپورٹ تحریر کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More