Tameerewatan
tameerewatan

مشہور ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی

ریاست مخالف بیان بازی کے الزام میں این سی سی آئی اے اسلام آباد کی کارروائی، موبائل فون قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع، ذرائع

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو ریاست مخالف بیان بازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی این سی سی آئی اے اسلام آباد کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران سید علی زین بخاری کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے ٹک ٹاکر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی طور پر گرفتاری سے متعلق مزید تفصیلات یا ممکنہ قانونی کارروائی کے اگلے مرحلے کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More