Tameerewatan
tameerewatan

ہانیہ عامر پر گانا کاپی کرنے کا الزام، شائے گل بول پڑیں

’پابلو‘ اور ’اِن سیکیورٹی‘ میں مماثلت کی بحث نے سوشل میڈیا پر زور پکڑا تو شائے گل نے قیاس آرائیوں کی وضاحت کردی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے پہلے گانے ’پابلو‘ کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر اسے گلوکارہ شائے گل کے گانے ’اِن سیکیورٹی‘ سے ملتا جلتا قرار دینے کی بحث چھڑ گئی۔ بعض صارفین نے ہانیہ عامر پر شائے گل کے کام کی نقل کرنے کا الزام بھی لگایا۔

معاملہ اس وقت مزید زیرِ بحث آیا جب شائے گل نے اپنے گانے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کا اکوسٹک ورژن جاری کیا۔ کچھ صارفین نے پوسٹ کے وقت کو ہانیہ عامر کے لیے بالواسطہ ردعمل سمجھا۔

شائے گل نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اکوسٹک ورژن جاری کرنے کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ اپنے پہلے سولو گانے کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منانا تھا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہر سوشل میڈیا کمنٹ میں جاکر وضاحت نہیں دے سکتیں اور ان کی پوسٹ کو کسی کے خلاف طنز سمجھنا درست نہیں۔ شائے گل کے اکوسٹک ورژن کو آئمہ بیگ، عبدالحنان اور دیگر فنکاروں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More