Tameerewatan
tameerewatan

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں میں امن کی پیشکش

سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مدد کو تیار ہیں، جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبرداری کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، امریکی رویہ اہم ہوگا: محسن رضائی

تہران: ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کیلئے ثالثی اور امن کی کوششوں میں مدد کی پیشکش کردی ہے۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران حقیقی طور پر سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور اگر متعلقہ فریق تہران سے مدد طلب کریں تو ایران امن کے حصول میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

ایرانی سکیورٹی چیف نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کے حوالے سے کہا کہ تہران نے ابھی اس معاہدے سے دستبرداری کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم امریکا کا آئندہ طرزِ عمل ایران کے فیصلے پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں سے متعلق موجودہ نظریہ بدستور برقرار ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی شرائط قطر کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دی ہیں، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور بحری ناکہ بندی ختم کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران اس معاملے پر قطری اور پاکستانی ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اب امریکی جواب کا منتظر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More