Tameerewatan
tameerewatan

بلیک ہولز سے متعلق حیران کن راز سامنے آگیا

9 کہکشاؤں پر نئی تحقیق میں انکشاف، انتہائی بڑے بلیک ہولز ستاروں کی پیدائش روکنے کے بجائے اسے بڑھانے میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں

ماہرینِ فلکیات کی نئی تحقیق نے بلیک ہولز اور ستاروں کی تشکیل کے باہمی تعلق کے بارے میں ایک دلچسپ پہلو سامنے لایا ہے۔ نو قریبی کہکشاؤں کے مشاہدے سے اشارہ ملا ہے کہ تیزی سے بڑھنے والے انتہائی بڑے بلیک ہولز بعض حالات میں نئے ستاروں کی پیدائش کے عمل کو تقویت دے سکتے ہیں۔

تحقیق میں VLT/MUSE سے حاصل کردہ مشاہدات کا جائزہ لیا گیا۔ سائنس دانوں نے فعال کہکشانی مراکز کے آس پاس ایسے علاقے دیکھے جہاں نئے ستاروں کی تشکیل جاری تھی۔

مشاہدات کے دوران ستارے بنانے والی حلقہ نما اور خم دار ساختوں کے ساتھ توانائی سے بھرپور گیس اور تیز رفتار شاکس بھی سامنے آئے۔ یہ شاکس اس وقت بن سکتے ہیں جب بلیک ہول سے خارج ہونے والی توانائی اردگرد کی گیس سے ٹکراتی ہے۔

دی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع تحقیق کے نتائج سے سائنس دانوں کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ انتہائی بڑے بلیک ہولز اپنی میزبان کہکشاؤں کی تشکیل اور ارتقا پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق فعال بلیک ہول صرف مادہ اپنی جانب کھینچتے ہی نہیں بلکہ مادہ اور بڑی مقدار میں توانائی باہر بھی خارج کرتے ہیں، اور یہی عمل اردگرد موجود گیس اور ستاروں کی تشکیل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

نئی تحقیق اس تصور میں ایک اہم پہلو کا اضافہ کرتی ہے کہ بلیک ہولز کا کردار ہمیشہ ستاروں کی پیدائش کو دبانے تک محدود نہیں بلکہ بعض ماحول میں اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More