Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حالیہ حوثی حملوں کی شدید مذمت کی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی پر بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے موجودہ مشکل حالات میں سعودی ولی عہد کی قیادت اور کردار کو سراہا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More