Tameerewatan
tameerewatan

ہرنائی میں کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق، 5 زخمی

ہرنائی (شاہرگ): شاہرگ میں واقع پی ایم ڈی سی کوئلہ کان میں گیس جمع ہونے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد کان میں موجود متعدد کان کن پھنس گئے، جس پر فرنٹیر کور (ایف سی) اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ایف سی کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کارروائی کی، جبکہ جائے وقوعہ پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے۔

امدادی کارروائی کے دوران کان سے 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ 5 زخمی کان کنوں کو بحفاظت باہر نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے میں جانی نقصان کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More