Tameerewatan
tameerewatan

گھروں میں گیس اب صرف مخصوص اوقات میں ملے گی، نئی پابندی شروع

قطر سے ایل این جی کی فراہمی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ملک میں گیس لوڈ مینجمنٹ شروع، گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اہم اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی

اسلام آباد: ملک میں گھریلو صارفین کیلئے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت گھروں کو گیس کی فراہمی کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کی بڑی وجہ قطر سے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال ہے۔

قطر گیس کی جانب سے 4 مارچ 2026 کو راس لفان میں ایل این جی پیداواری پلانٹ پر حملے کے بعد نافذ کیا گیا فورس میجر تاحال باضابطہ طور پر ختم نہیں کیا گیا، جس کے باعث ایل این جی سپلائی کی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

حکام نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کو کھانا پکانے کے اہم اوقات تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو دیگر اوقات میں گیس کی دستیابی متاثر ہونے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More