بلوچستان میں بڑے آپریشنز، 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
شعبان، زیارت، نوشکی اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ہلاک عناصر کو افغانستان اور بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے وسیع انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شعبان، زیارت، نوشکی اور مند میں دہشت گردوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں، جن میں مجموعی طور پر 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عناصر کو افغانستان اور بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔
کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔