Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان میں 25 کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا، کہاں لے جایا جارہا تھا؟

کسٹمز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، شیلا باغ میں 6.162 کلوگرام سونے کے بسکٹ ضبط، اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں

کوئٹہ: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے بلوچستان کے سرحدی علاقے میں سونے کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6.162 کلوگرام سونا ضبط کرلیا، جس کی مالیت تقریباً 25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق کارروائی ایف ای یو شیلا باغ کے عملے نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فرنٹیئر کور کے تعاون سے کی، جس کے دوران سونے کے بسکٹ قبضے میں لے لیے گئے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مؤثر نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں سونا برآمد ہوا۔ ضبط شدہ سونے کو اسٹیٹ ویئر ہاؤس کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کی کوشش پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ معاملے سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں جبکہ حساس راستوں اور داخلی و خارجی مقامات پر نگرانی بھی سخت کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق کسٹمز اور فرنٹیئر کور کے درمیان رابطہ کاری اور انٹیلی جنس معلومات کے مؤثر استعمال کے ذریعے غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More