Tameerewatan
tameerewatan

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، اہم کامیابی سامنے آگئی

انٹیلی جنس بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد، آئی ایس پی آر

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی 25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More