امریکی ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر، نیا نظام متعارف
امریکی محکمہ خارجہ نے مشتبہ ویزا فراڈ اور ویزوں کے غلط استعمال کی اطلاع دینے کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے ممکنہ غلط استعمال کی نشاندہی کیلئے نیا آن لائن پورٹل متعارف کرادیا ہے۔
امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کے مطابق نئے نظام کے ذریعے عوام مشتبہ ویزا فراڈ یا امریکی ویزوں کے غلط استعمال سے متعلق معلومات حکام تک پہنچا سکیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل کا مقصد ایسی معلومات فراہم کرنے کا عمل آسان اور قابلِ اعتماد بنانا ہے تاکہ مشتبہ معاملات سے متعلق تفصیلات متعلقہ امریکی حکام تک پہنچائی جاسکیں۔