Tameerewatan
tameerewatan

ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی صدر کو تہران کی جانب سے شرائط پوری کرنے پر تحفظات، نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان، وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے۔

رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو اس بات پر یقین نہیں کہ تہران واشنگٹن کے مطالبات تسلیم کرے گا۔

ایرانی تجویز میں سات روز کے اندر علاقائی لڑائی روکنے، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرنے کی بات کی گئی تھی۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اسے اپنی تجویز پر امریکا کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ تجویز ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچائی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More