Tameerewatan
tameerewatan

قلات میں مسلح افراد ایدھی ایمبولینس چھین کر فرار

خاتون کی میت منتقل کرکے واپس آنے والی ایمبولینس کو گیڈر کے علاقے میں روکا گیا، ایدھی مددگار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا: ایدھی ذرائع

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس چھین کر فرار ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ایمبولینس ایک خاتون کی میت منتقل کرنے کے بعد قلات سینٹر واپس جارہی تھی کہ گیڈر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک لیا۔

 ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایدھی مددگار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہائی ایس ایمبولینس چھین کر فرار ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 7 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More