شعبان آپریشن میں 13 دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
شعبان میں 13 جبکہ کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے کلیئر، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، صوبیدار محمد جمیل شہید
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شعبان سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابیاں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر انٹیلی جنس کا نتیجہ ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے شعبان میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران 13 دہشت گردوں کا خاتمہ اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو کلیئر کرنا اہم کامیابی ہے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شعبان میں کلیئرنس آپریشن 21 ستمبر سے جاری ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی الگ کارروائیوں میں مزید 6 دہشت گردوں کی ہلاکت کو بھی سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی قرار دیا۔ مجموعی طور پر ان کارروائیوں میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے صوبیدار محمد جمیل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور بلوچستان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور بلوچستان کے امن کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے