Tameerewatan
tameerewatan

مستونگ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 9 دہشت گرد ہلاک

کنک وادی میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کرکے مزید 7 کو ہلاک کیا گیا، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ایک جوان زخمی: سیکیورٹی ذرائع

کوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مستونگ کے علاقے کنک وادی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے کنک وادی میں سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 7 دہشت گرد مارے گئے اور مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More