Tameerewatan
tameerewatan

پشتون ثقافت بلوچستان کی پہچان اور طاقت، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا پشتون کلچر ڈے پر پیغام

پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا خوبصورت حصہ، صوبے کا ثقافتی تنوع ہماری اصل خوبصورتی اور قوت ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ثقافت بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم اور خوبصورت حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشتون ثقافت مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارے اور انسان دوستی جیسی اعلیٰ روایات کی امین ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے اور یہی ثقافتی تنوع صوبے کی اصل خوبصورتی اور قوت ہے۔ پشتون برادری نے بلوچستان کی سماجی، ادبی، سیاسی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے کا تحفظ نئی نسل کو اپنی تاریخ، اقدار اور شناخت سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے، جبکہ تمام ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا احترام اور ان کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پشتون کلچر ڈے امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور رواداری کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More