Tameerewatan
tameerewatan

کراچی کے سپرمارٹ سے 50 لاکھ کا صفایا، خاتون اور ساتھی فرار

تین تلوار پر واقع سپرمارٹ کے لاکر سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم چوری، ملزمان کے پاس تالوں کی چابیاں موجود تھیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش جاری

کراچی: کلفٹن تین تلوار پر واقع ایک سپرمارٹ سے خاتون اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر لاکر کھول کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم چوری کرلی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات میں ایک خاتون اور مرد ملوث ہیں، جن کے پاس تالوں کی چابیاں موجود تھیں۔ دونوں ملزمان نے لاکر کھولا اور اس میں موجود 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 8 میں ڈکیتی کے ایک الگ واقعے میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار 7 مسلح ملزمان ایک بیوپاری سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More