پشاور میں صوبائی وزیر فضل شکور اغوا، مقدمہ درج
نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد صوبائی وزیر کو پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے، بھائی کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں ایف آئی آر درج
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ فضل شکور کو پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا، واقعے کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فضل شکور گزشتہ روز چارسدہ سے پشاور آرہے تھے کہ پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے انہیں روک لیا اور اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد فضل شکور کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
فضل شکور کا تعلق چارسدہ سے ہے اور وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے منتخب رکن ہیں۔