کراچی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ، شوہر سمیت 2 ملزمان گرفتار
لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار، دورانِ تفتیش شوہر کی جانب سے رقم دینے کا انکشاف، پولیس نے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا
کراچی: لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اسے خاتون کے شوہر نے تیزاب پھینکنے کیلئے رقم دی تھی۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس گرفتار ملزمان سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔