Tameerewatan
tameerewatan

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو نئے ہتھیار استعمال کریں گے: ایران

پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کو سخت انتباہ، نئے حملے کی صورت میں ایسے اہداف کو بھی نشانہ بنائیں گے جہاں پہلے کارروائی نہیں کی گئی

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو جوابی کارروائی میں نئے ہتھیار استعمال کیے جائیں گے اور نئے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا کہ کسی نئے امریکی حملے کی صورت میں ایران اپنے ہتھیاروں کے ساتھ کارروائی کے دائرے میں بھی تبدیلی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران طویل جنگ کیلئے تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کا جواب دینے کیلئے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق اگر امریکا نے دوبارہ کارروائی کی تو ایران ایسے مقامات کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے جنہیں اس سے قبل نشانہ نہیں بنایا گیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے اور دونوں جانب سے سخت بیانات سامنے آرہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More