Tameerewatan
tameerewatan

ذبیح اللہ مجاہد کا پاکستان سے مذاکرات کا عندیہ، سعودی عرب سے کردار ادا کرنے کی اپیل

افغانستان پاکستان کے ساتھ بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کی ثالثی کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

  1. کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور باہمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب سے مثبت کردار ادا کرنے کی توقع کی ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ بات چیت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

طالبان ترجمان کے مطابق سعودی عرب پاکستان اور افغانستان دونوں کا دوست ملک ہے اور وہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے اور معاملات کے حل میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی ثالثی کی کوششوں اور فیصلوں کے احترام کا بھی اظہار کیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغان عوام سعودی عرب اور حرمین شریفین کیلئے گہری محبت اور احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی حکام اپنی ثالثی کی کوششیں مؤثر انداز میں جاری رکھتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کے حل میں مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بعض معاملات میں ثالثی کا کردار ادا کرچکا ہے۔ فروری 2026 میں سعودی کوششوں کے بعد افغانستان میں زیر حراست تین پاکستانی شہریوں کو خیرسگالی کے طور پر رہا کیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More