Tameerewatan
tameerewatan

دہشت گردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں، سرفراز بگٹی

امن دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، بلوچستان کے عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ضلع مستونگ میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اور مؤثر اقدامات ریاستی اداروں کے پختہ عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست امن دشمن قوتوں کو بلوچستان میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صوبے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو حکومت اور عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کا عزم مضبوط ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More