Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان میں ووٹرز 13 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کرگئے

صرف دو ماہ میں تقریباً 3 لاکھ نئے ووٹرز کا اضافہ، لاہور 74 لاکھ 12 ہزار سے زائد ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ 9 لاکھ 48 ہزار سے زائد ووٹرز کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 95 ہزار نئے ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبوں میں پنجاب 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 ووٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جہاں دو ماہ میں 94 ہزار 582 نئے ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔

سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 58 لاکھ 154 تک پہنچ گئی، جہاں دو ماہ کے دوران 37 ہزار 372 ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہوگئی ہے اور گزشتہ دو ماہ میں یہاں 12 ہزار 210 نئے ووٹرز شامل ہوئے۔

ضلعی سطح پر لاہور 74 لاکھ 12 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا ضلع قرار پایا۔ فیصل آباد میں 55 لاکھ 83 ہزار 461، راولپنڈی میں 34 لاکھ 95 ہزار ایک اور ملتان میں 32 لاکھ 77 ہزار 884 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

کراچی کے مختلف اضلاع کو ملا کر رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 80 لاکھ 53 ہزار 580 بنتی ہے، تاہم انتظامی طور پر الگ اضلاع ہونے کے باعث ان کا شمار علیحدہ علیحدہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ 9 لاکھ 48 ہزار 657 رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ووٹر ضلع ہے۔ اس کے بعد پشین میں 3 لاکھ 47 ہزار 91، خضدار میں 3 لاکھ 20 ہزار 871 اور کیچ میں 2 لاکھ 87 ہزار 518 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق شیرانی 52 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے کم ووٹرز والا ضلع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More