Tameerewatan
tameerewatan

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات، بڑا عزم سامنے آگیا

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ، سعودی عرب پر حملوں کے مقابلے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

مکہ مکرمہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران مکہ مشترکہ
دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب کی شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حملوں اور ان سے پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

سعودی وزیر دفاع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت میں ان حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More