گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک
پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی، پاک افغان سرحد پر وقفے وقفے سے فائرنگ جاری، فورسز مکمل چوکس
کوئٹہ: پاک افغان سرحد کے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش
سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے گلستان سیکٹر سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طال
بان ہلاک ہوئے، جبکہ دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
صورتحال کے پیش نظر سرحدی علاقے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں اور سرحد کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں کسی بھی دراندازی یا جارحیت کی کوشش کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کیلئے فورسز ہمہ وقت تیار ہیں۔