فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بچوں کے استعمال کا الزام، پسنی کے والد کا بڑا اعلان
میرے 17 سالہ بیٹے سرفراز اور 12 سالہ زیرِ تعلیم بیٹی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے جایا گیا، کم عمر بچوں کو ورغلانے کا کیا جواز ہے؟ واحد بخش کا دعویٰ
پسنی: پسنی کے علاقے زاری کور کے رہائشی واحد بخش نے اپنے بیٹے اور بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ
ان کے کم عمر بچوں کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے جایا گیا۔
واحد بخش کے مطابق ان کا بیٹا سرفراز 17 سال کا ہے جبکہ بیٹی کی عمر 12 سال ہے اور وہ زیرِ تعلیم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں بچوں کو ورغلا کر ان سے دور کیا گیا۔
انہوں نے بشیر زیب اور اللہ نظر سے سوال کیا کہ کم عمر بچوں کو اس طرح اپنے ساتھ لے جانے کا کیا جواز ہے اور ان کے بچوں کا قصور کیا ہے۔
واحد بخش نے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
اس معاملے سے متعلق مذکورہ الزامات پر متعلقہ فریقوں کا مؤقف فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔