Tameerewatan
tameerewatan

ایران جنگ میں آگے کیا ہوگا؟ ٹرمپ نے بڑے فیصلوں کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہوں، معاہدے سے لے کر مزید فوجی کارروائی تک مختلف آپشنز زیر غور ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے آنے والے دنوں میں اہم فیصلوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑی پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے معاملے پر فیصلہ کرنے کے مرحلے میں ہیں اور اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنا، معاشی دباؤ جاری رکھنا یا مزید فوجی کارروائی کرنا زیر غور راستوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تہران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آنے والے دنوں میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ممکنہ ملاقات کا دروازہ بھی کھلا رکھا ہے۔ ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچنے والے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی نئے بڑے حملے کی صورت میں امریکی اڈوں اور مفادات کے خلاف سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی فوج کے مطابق خطے میں امریکا کے اتحادی بھی کسی نئی کارروائی میں شامل ہوئے تو انہیں تنازع کا فریق سمجھا جائے گا۔

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا ہے اور خطے میں اچانک کشیدگی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More